خاص پروگرامز
لائبریری کی سہولیات
اسکول کی لائبریری کے پروگرامز بچوں اور نوعمر بالغوں کو شوقیہ مطالعے، نئے خیالات کی جستجو اور تعلیمی کامیابی میں معاونت کے لئے کتابیں اور کمپیوٹرز استعمال کرنے کیلئے مدعو کرتے ہیں۔ اسکول کے لائبریرینز مطالعے کے شوق کو فروغ دیتے ہیں اور ایسی مہارتیں سکھاتے ہیں جن کی طلبا کو معلومات تلاش کرنے، مطالعے اور اس کا مفہوم نکالنے کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔
والدین اپنے اسکول کی لائبریرین سے ہر مطالعاتی مدارج کے لئے، انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں اور متعدد موضوعات پر اپنے بچوں کے پڑھنے کے لئے بہترین کتابیں تلاش کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں اور نوعمر بالغوں کو انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت محفوظ رکھنے میں معاونت کے لئے مفید مشورے حاصل کرنے کے لئے لائبریرین سے گفت و شنید بھی کر سکتے ہیں۔ تجویز کردہ کتب کی فہرستیں اور اپنے ہر عمر کے بچوں کی خواندگی میں معاونت کے لئے خیالات اور کتابوں کے لئے والدین کو خواندگی کی ایک خاندانی گائيڈ Opening the Door to Learning: Literacy is a Family Affair ملاحظہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔(پری کے تا گریڈ 12) ۔
تدریسی ٹیکنالوجی
دفتر براۓ تدریسی ٹیکنالوجی [The Office of Instructional Technology (OIT)] تمام طلبا کی ان مہارتوں کے فروغ کے لئے ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال جو ذاتی ثمر آوری، تخلیق، تنقیدی سوچ اور کلاس روم اور روز مرہ زندگی میں اشتراک کو یقینی بناۓ نیو یارک شہر کے تمام ماہرین تعلیم کو پیشہ ورانہ فروغ اور معاونت بہم پہنچاتا ہے۔ ماہرین تعلیم اور متعلمین متعدد مقاصد بشمول تحقیق، گرافک ڈیزائن، پیشکشوں، ڈیجیٹل اشاعت اور اظہار راۓ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ نیو یارک شہر محکمہ تعلیم طلبا کو ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ ہونے میں معاونت کرتا ہے۔
محکمہ تعلیم K-12 تک اسکولز کے لئے انٹرنیٹ سے تحفظ کا ایک جامع نصاب اور والدین کے لئے ورکشاپس کی پیشکشیں بھی کرتا ہے۔ آپ اپنے والدین ربط دہندہ ، لائبریرین، یا ٹیکنالوجی کے ماہرین سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کا اسکول کیا کر رہا ہے۔
مزید یہ کہ نیویارک شہر محکمہ تعلیم نا پسندیدہ اور خطرناک سائٹس کو روک کر طلبا کی انٹرنیٹ تک رسائی کی چھان بین کرتا ہے۔ ہم تدریسی نیٹ ورک کے لئے تحفظاتی اختیار کی بھی لگاتار تجدید کرتے ہیں اور محکمہ تعلیم کے وائر لیس نیٹ ورک کے علاوہ کسی دیگر دسترس پر پابندی لگاتے ہیں۔ محکمہ تعلیم کی انٹرنیٹ کے قابلِ قبول استعمال کی ایک پالیسی ہے جو استعمال کنندگان کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
نجی تدریس
اضافی تعلیمی خدمات (SES)ایک وفاقی سرمایہ شدہ پروگرام ہے جو "منظور شدہ فراہم کنندہ" کے ذریعے معمول کے اسکولی دن کے علاوہ نجی تدریس فراہم کرتا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ SES تدریس اسکول سے پہلے یا بعد یا ہفتہ / اتوار کے دن ہوسکتی ہے۔
SES گریڈزK-12 کے ان طلبا کے والدین کے لیے ایک انتخاب ہے جو زمرہ I اسکولوں میں مندرج ہیں جنکی نشان دہی بطور "اصلاح کا ضرورتمند سال 1 اور 2، اصلاحی عمل یا تشکیل نو" کی گئی ہو اور جو وقافی رہنمائی خطوط کے تحت مفت لنچ کے اہل ہوں۔
نیویارک ریاست اصلاح کے ضرورتمند اسکولوں کا تعین سالانہ کرتی ہے، اسلئے SES اہل اسکول سال بہ سال تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اسی طرح، ہر طالب علم کی مفت لنچ کی اہلیت بھی سال بہ سال بدل سکتی ہے۔
اگر اسکول اور طالب علم دونوں ہی اہل ہوں، تو طالب علم کو ایک SES نجی تدریس پروگرام فی سال مل سکتا ہے۔ یہ پروگرام والدین کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ SES طلبا کے لیے ایک اضافی وسیلہ ہے جسکو مختلف معاونتیں فراہم کرنے کے لیے دیگر تعلیمی مداخلتوں اور توسیع دن پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکتا ہے۔
فراہم کنندہ پروگراموں کی وسیع تعداد والدین کو اپنے بچوں کی یکتا تعلیمی ضروریات کے مطابق مناسب ترین پروگرام منتخب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ والدین سفارشات اور مشوروں کے لیے اسکول سے مدد لے سکتے ہیں۔ ریاست کے منظور کردہ SES فراہم کنندہ محکمٔہ تعلیم کے زیرِ معاہدہ ہیں اور ریاست اور محکمہ کی جانب سے اس کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی جاتی ہے کہ وہ بروقت اور مؤثر تدریس فراہم کررہے ہیں۔
گزارش کیے جانے پر، والدین ربط دہندگان، پرنسپل، اور اسکول کا دیگر عملہ والدین کی نیویارک شہر میں دستیاب SES پروگراموں سے مانوس ہوکر پُرفہم فیصلہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
رہنمائی اور صلاح کاری
اسکول طلبا کو مؤثر متعلم بننے اور اسکولی برادری کے مددگار اراکین بننے کے لیے علم اور صلاحیتیں پیش کرنے کے لیے طالبانہ معاونتی خدمات کا ایک سلسلہ فراہم کرتا ہے۔ اسکول کے مشیران تمام اسکولی برادری کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں اور تمام طلبا کی تعلیمی اور جذباتی نشو ونما کے لیے وقف ہیں۔ فراہم کردہ خدمات کی توجہ تعلیمی، ذاتی / سماجی، اور طرزِ معاش / سیکنڈری کے بعد افزونی کی جانب ہوتی ہے۔ اپنے بچے کے اسکول میں رہنمائی پروگرام کے بارے میں مخصوص سوالات کے لیے، پرنسپل، رہنما مشیر، اور / یا والدین ربط دہندہ سے رابطہ کریں۔
اسکول فوڈ
اسکول فوڈ ریاستہائے متحدہ میں اسکولی طعام کی خدمات کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، 1600 سے زائد مقامات پر طلبا کو کھانا فراہم کرتا ہے بشمول نیو یارک شہر ابتدائی، مڈل، خاص تعلیم، ہائی، چارٹر پبلک اسکول اور کچھ غیر پبلک اسکولوں کے۔ پروگرام میں ناشتا، دوپہر کا کھانا، ہلکا پھلکا کھانا، سہ پہر کا کھانا، LYFE، سنیچر اور تعطیلات اور موسمِ گرما کے کھانے شامل ہیں۔ اسکولی طعام کی خدمات 180,000 سے زائد طلبا کو روزانہ مفت ناشتا اور ہر روز 860,000 کل کھانے فراہم کرتا ہے۔
اسکول فوڈ ہمارے طلبا میں صحت بخش کھانے کے انتخاب کو فروغ دینے کے لیے اور مزیدار، صحت بخش اور تسلی بخش مینیو کے انتخاب فراہم کرتے ہوئے غذائیت کا اعلٰی معیار برقرار رکھنے کے لیے وقف ہے۔
2008-09 والدین کے لیے معلوماتی کتابچہ
اہلیت
تمام طلبا غذائیت بھرے اور مزیدار کھانے کے لیے اہل ہیں جو کہ سہل اور ایک اچھا سودا ہیں! ناشتا تمام طلبا کے لیے مفت ہے اور دوپہر کا کھانے کی قیمت $1.50 ہے۔ اگر آپ امداد موصول کرتے ہیں جیسے کہ ضرورت مند اہلِ خانہ کے لیے عارضی امداد TANF) )، فوڈ اسٹیمپس، ویک WIC) ) یا دیگر عوامی امداد کے فائدے تو، آپ کا بچہ مفت کھانے کا اہل ہو سکتا ہے۔ وہ بچے جو کہ وفاقی آمدنی کے رہنمائی خطوط پر پورے اترتے ہیں وہ مفت یا رعایتی قیمت پر کھانے کے اہل ہیں۔
اسکول کے کھانے کی درخواستیں اب قابلِ سکین فارم ہیں اسی وجہ سے اس کو دوبارہ شوخ سرخ رنگ میں تشکیل دیا گیا ہے۔ لیکن اہلِ خانہ کی مطلوبہ معلومات تبدیل نہیں ہوئی ہیں۔ درخواست کو کالی یا گہری نیلی سیاہی کا استعمال کر کے پُر کیا جانا چاہیئے - اور اس کی نقل نہیں بنانی چاہیئے۔ اہلِ خانہ کی فارم پر عمل درآمد کیے جانے میں تاخیر سے بچنے کے لیے تمام مطلوبہ معلومات کو پُر کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
اس سال کے آغاز میں محکمہ تعلیم نے ACCESS NYC کے ساتھ شراکت داری کر کے پہلی آن لائن طعام کی درخواست Online School Meals Application تشکیل دی ہے۔ اہلِ خانہ نیو یارک شہر محکمہ تعلیم میں شرکت کرنے والے اپنے تمام بچوں کے لیے اپنے گھر کی رازداری میں اپنے ہر بچوں کے شرکت کرنے والے ہر ایک اسکول کے لیے عمل کو دہرائے بغیر اسکول کے کھانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستوں کو برقیاتی طور پر کارروائی کے مرکز میں بھیجا جائے گا اور اہلیت کو اسکول کے ڈیٹا بیس میں ڈال دیا کیا جائے گا۔
غذائیت کے معیارات
ہمارے معیارات ہمیشہ ریاستہائے محکمہ زراعت USDA)) کے رہنمائی خطوط پر پورے اترتے ہیں، اور کئی بار ان سے تجاوز کر جاتے ہیں۔ ہم نے اپنے مینیو کی اشیا میں نمک، چربی اور کولیسٹروئل کو گٹھا دیا ہے، اور اونچی سطح کے فروکٹوز کارن سیرپ کو خارج کر رہے ہیں ۔ اسکول فوڈ ٹرانز فیٹ، مصنوعی ذائقوں، رنگوں، میٹھاس، پالم آئل، بی ایچ اے، بی ایچ ٹی اور ایم ایس جی کی ممانعت کرتا ہے۔ ہم اپنی پیشکشوں میں غذائیت کے ریشے کے گرامز میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔
صحت
اسکول کا دفترِ صحت [Office of School Health (OSH)] نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم اور نیویارک شہر محکمہ برائے صحت اور دماغی صحت (DOHMH) کا مشترکہ پروگرام ہے۔ OSH محکمٔہ تعلیم کے طلبا کو صحت سے متعلقہ خدمات اور انسدادی خدمات مہیا کرتا ہے۔
OSH طلبا اور اسکولوں کو ذیلی خدمات فراہم کرتا ہے:
· نئے اسکول میں درج ہونے والے طلبا کے لیے طبی داخلہ جاتی تقاضے؛
· اسکولوں میں واقع صحتی مراکز؛
· اسکولی نرسیں؛
· صحتی خدمات / ان طلبا کے لیے 504 سہولیات جن کو تعلیمی دن کے دوران دوائیں لینے کی ضرورت ہے یا انفردای تعلیمی خدمات (IEP)؛
· مدافعتی ٹیکہ کاری کی تکمیل؛
· دماغی صحت پروگرامز اور برادری میں دماغی صحت فراہم کنندگان کی تلاش کرنے والے خاندانوں کے لیے معاونت؛
· تدریس کے لیے امدادی ٹکنالوجیز؛
· بصری اور سماعتی جانچیں۔
زیادہ تر صورتحال میں خدمات کو اسکولوں کے ذریعے براہِ راست فراہم کیا جاتا ہے۔ اگر آپکے صحتی خدمات کے متعلق سوالات ہوں تو برائے مہربانی اپنی اسکول نرس یا ہم آہنگ خدمتی مرکز (ISC) اور بچوں کو اولیت (CFN) صحتی مساعدِ اعلٰی سے رجوع کریں۔
OSH کچھ عام پروگرام اور خدمات فراہم کرتا ہے جیسے شہر کے پبلک اسکولوں میں (طلبا کے لیے صحتی بیمہ) health insurance for students (سائٹ صرف انگریزی میں ہے) اور اوٹومیٹڈ ایکسٹرنل ڈیفبرلیٹر / کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن (AED/CPR) پروگرام جو یہ مطالبہ کرتا ہے کہ نیویارک شہر کے تمام پبلک اسکولوں کے پاس کم از کم ایک قابلِ عمل AED اور سندیافتہ تربیت یافتہ عملے کے رضارکاران موجود ہوں جو طبی ہنگامی صورتحال میں جوابی کارروائی کرسکیں۔
فنون
نیویارک شہر محکمہ تعلیم کا نصب العین یہ ہے کہ پبلک اسکول کے تمام طلبا کو فنون کی معیاری تعلیم فراہم کرے۔ طلبا کو رقص، موسیقی، تھیٹر اور بصری فنون کے تمام شعبہ جات میں تاحیات تفریح اوردلفریبی کو دریافت کرنے کے مواقع ضرور ملنے چاہئیں۔ طلبا فنون کی ان تنظیموں سے بھی منسلک ہوں گے جو فنون کی نمائش اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اعلی تعلیم کی پیشکش کرتے ہیں اور نیویارک شہر کی فنون سے متعلق صنعتوں میں دستیاب ملازمتیں وجود میں لاتے ہیں۔
دفتر براۓ آرٹ اور خاص پروجیکٹس [The Office of Arts and Special Projects (OASP)] نصاب کی تیاری، اسکول قائدین کے لئے وسائل اور رقص، موسیقی، تھیٹر اور بصری فنون کے اساتذہ کی تربیت کے ذریعے تعلیم فنون کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ OASP نے ثقافتی برادری سے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر فنون میں تعلیم و تدریس کے لئے پری کے تا گریڈ 12 کے لئے خاکہ (Blueprint for Teaching and Learning in the Arts, pre-K-12) تیار کیا ہے (صرف انگریزی میں دستیاب ہے) جو اس امر کا خلاصہ بیان کرتا ہے کہ طلبا کو فنون کے کسی گریڈ کی سطح کے معیار پر کیا جاننا یا جاننے کے قابل ہونا چاہئيے۔
اسکولز میں فنون کی سالانہ رپورٹ براۓ 2007-2008 آپ کے اسکول کے پورٹل میں انگریزی میں موجود ہے۔ جس کے ساتھ باترجمہ ٹیمپلیٹ (translated template) بھی ہے۔
PSAL
پبلک اسکولز ایتھلیٹک لیگ کا نصب العین کھیل کود کے ایسے پروگرام کے توسط سے جس سے اجتماعی کام، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کو فروغ ملتا ہے جسمانی تندرستی، کردار کے فروغ اور معاشرت پسندی کی اہلیتوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
PSAL کھیلوں کے تعلیمی معیارات
طالب کو کریڈٹ کے حامل چار مضامین اور جسمانی تعلیم میں پاس کرنا لازمی ہوگا۔
پاس کردہ چار مضامین میں سے کم از کم دو مضامین انگریزی، ریاضی ، معاشرتی علوم، غیر ملکی لسانیات یا سائنس کے شعبوں میں لازماً ہونے چاہئیں۔
OSYD - دفتر برائے اسکول اور نوجوانان پیش روی
دفتر برائے اسکول اور نوجوانان پیش روی (OSYD) اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نیویارک شہر کے پبلک اسکولز تمام طلبا کے لیے محفوظ اور معاون ہیں۔ طلبا کو ان کی تعلیمی اور سماجی نشو ونما میں تعاون فراہم کرنے کے لیے اور مثبت اسکولی فضا اور ثقافت کے فروغ کے لیے، OSYD اسکولوں اور اس کے ساتھ ہم آہنگ خدماتی مراکز (ISCs)، بچوں کو اولیت نیٹ ورکس اور اسکول کی معاونتی تنظیموں کے ساتھ یکساں ہم آہنگ پالیسیاں اور طریقِ کار قائم کرنے اور نفاذ کرنے کے لیے براہ راست کام کرتا ہے جسکا نتیجہ طلبا کی معاونتی خدمات اور اسکول کے تحفظ کی جانب ایک بارابطہ رسائی پذیری ہوتا ہے۔
OSYD ذیل کے آغازِ کار اور پروگراموں کی اعانت کرتا ہے:
حاضری کی خدمات، رہنمائی کی خدمات، منشیات کا استعمال اور بچاؤ، عارضی رہائش گاہوں میں طلبا، بچوں پر زیادتی سے بچاؤ، بحرانی مداخلت، تادیب، طلبا کی معطلی کی سماعت، متبادل تدریسی مراکز، سب کے لیے احترام آغازِ کار، منصوبہ بندی برائے ہنگامی صورت، اسکول کی حفاظتی منصوبہ بندی، اور نوجوانان کی پیش روی کے وسائل۔
طالبانہ نقل وحمل
جلد آرہا ہے
اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔