OFEA

والدینی قائد بننا

یہ کوئی راز نہیں کہ جب خاندان تعلیم میں شرکت کرتے ہیں تو اسکول اور طلبا اس سے مستفید ہوتے ہیں۔ نیویارک شہر کے والدین کو اسکولی، ضلعی اور شہرپیما سطح پر قائد بننے کے لیے متعدد مواقع دستیاب ہیں۔

 
انجمنِ والدین (PAs) اور والدین - اساتذہ کی انجمنیں

انجمنِ والدین (PAs) والدین کے لیے انکے بچوں کے اسکولوں میں مصروفِ عمل ہونے کا مرکزی ذریعہ ہے۔
 انجمنِ والدین اسکول میں قائم تنظیمیں ہیں جو نیویارک پبلک اسکولوں میں فی الوقت درج بچوں کے تمام والدین، رضاعی والدین اور قانون طور پر متعین کیے ہوئے سرپرستوں کے لیے کھلی ہیں۔ اگر کوئی PA اساتذہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کرے تو والدینی ممبران والدین - استاد کی انجمن (PTA) بننے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ہر ایک PA/PTA کو اس اسکول کے والدین کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ اس میں خاص تعلیم طلبا اور انگریزی زبان کے متعلمین اور ان طلبا کے والدین بھی شامل ہیں جو زمرہ I ، قابل اور ہنرمند خدمات اور میگنٹ پروگراموں کے لیے اہل ہیں۔ متعدد اسکول PA/PTA اجلاسوں میں ترجمانی کی خدمات فراہم کرتے ہیں تاکہ انگریزی نہ بولنے والے والدین بھی شرکت کرسکیں۔

PA/PTA والدین کو انکے بچوں کی تعلیم میں شرکت کرنے، خیالات بانٹنے اور اپنی اسکولی برادریوں کو بہتر بنانے میں انکی مدد کرتی ہیں۔ جب کہ PA/PTA کے مخصوص کردار مختلف ہوتے ہیں، اسکول قیادتی ٹیموں اور اجتمائی تعلیمی کونسلوں کے لیے والدینی ممبران کا انتخاب کرنا، دیگر والدین کو اسکولی زندگی میں شامل کرنے کے لیے رسائی کرنا، اسکولی سرگرمیوں کی اعانت کرنا جیسے والدین - استاد کانفرنسیں، اوپن ہاوز، نصابی شب اور ضلعی یومِ اہلِ خانہ، انکی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ ہر PA اپنے ذیلی قوانین کی تشکیل، افسران کا انتخاب اور باضابطہ اجلاس منعقد کرتی ہے۔

تمام والدین اپنے اسکول کی PA/PTA کے ممبران خودبخود بن جاتے ہیں۔ تمام PA/PTA کے ذیلی قوانین کے لیے لازمی ہے کہ وہ چانسلر کے ضابطے A-660 کی پیروی کریں۔ شمولیت کے طریقوں کے متعلق مزید مخصوص معلومات کے لیے اپنے اسکول کے پرنسپل سے رابطہ کریں۔


زمرہ I والدینی کمیٹیاں اور کونسلیں

زمرہ I ابتدائی اسکولوں، مڈل اسکولوں اور ہائی اسکولوں کے لیے سب سے بڑا وفاقی امداد کا پروگرام ہے۔ ان اسکولوں کے لیے شرکت کرنے والے زمرہ I کے طلبا کے والدین کی نمائندگی کرنے والی والدینی مشاورتی کمیٹی یا کونسل (PAC) ہونی ضروری ہے جو زمرہ I سرمایہ وصول کرتے ہیں۔ نیویارک شہر میں قریب 70% اسکول زمرہ I سرمایہ کے اہل ہیں۔ وہ اسکول جہاں انجمنِ والدین یا والدین استاد انجمن (PA/PTA) نے زمرہ I والدین کے مفادات کی نمائندگی کا انتخاب کیا ہے، انکے PA/PTA صدر کو باقاعدہ طور پر زمرہ I والدین کے ساتھ مشاورت کرنا ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ زمرہ I ہر ایک اجلاس کے لائحہء عمل میں شامل ہے۔

 زمرہ I کی PACs کا ہدف زمرہ I والدین کی اسکولی زندگی میں شمولیت یقینی بنانا ہے، اور اسکولی برادری کے دیگر ممبران کے ساتھ انکی پُرفعال شراکت درای کو اعانت فراہم کرنا ہے۔ اسکولوں سے والدین کے لیے سہل وقت پر باضابطہ اجلاس منعقد کرنے کا تقاضہ کیا جاتا ہے، بشمول ایک سالانہ اجلاس جہاں زمرہ I کے تحت سرمایہ حاصل کرنے والے پروگراموں اور دیگر متعلقہ امور کے متعلق معلومات پر گفت و شنید اور اظہارِ خیال کیا جاتا ہے۔

 
اسکول قیادتی ٹیمیں

اسکول قیادتی ٹیمیں (SLTs) اسکول میں قائم تنظیمیں ہیں جو والدین اور عملہ کی مساوی تعداد پر مشتمل ہیں۔ یہ مہینے میں کم از کم ایک بار ملاقات کرتی ہیں اور انکے لیے ذیل کو ممبران کے طور پر شامل کرنا لازمی ہے: اسکولی پرنسپل، PA/PTA صدر (یا مامور کردہ معاون صدر)، UFT باب کا قائد، اور والدین اور عملہ کی مساوی تعداد۔ ہائی اسکول ٹیمیوں میں کم از کم دو طلبا کو شامل کرنا ضروری ہے۔ SLTs برادری پر مبنی تنظیموں میں سے نمائندگان کو شامل کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ہر ایک SLT کی بنیادی ذمہ داری اسکول کا جامع تعلیمی منصوبہ (CEP) تشکیل دینا ہے جو کہ اسکول کے بجٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔ SLTs کسی اسکول کے تعلیمی پروگراموں کی اثرانگیزی اور طالبانہ حصولیابی پر انکے اثر کی تشخیص میں مدد دیتی ہیں۔ SLTs اپنی ضلعی قیادتی ٹیموں سے حسبِ ضرورت اعانت اور رہنمائی وصول کرتی ہیں۔ SLT کے والدینی ممبران اسکولی کی PA/PTA کے ذریعے نامزد کیے جاتے ہیں۔

 SLTs کے ذیلی قوانین کا چانسلر کے ضابطے A-655 کی پیروی کرنا لازمی ہے۔


ضلعی صدور کونسلیں

کسی بھی اجتمائی اسکولی ضلعی میں ہر ایک ابتدائی اسکول اور مڈل اسکول انجمنِ والدین یا والدین اساتذہ کی انجمن (PA/PTA) کا صدر ضلعی صدارتی کونسل کا ممبر ہوتا ہے۔ ہائی اسکول PA/PTAs کے صدور برو پیما صدور کونسل کے ممبران ہوتے ہیں۔

صدور کونسل ضلع پیما ترجیحات کی شناخت کرتی ہے اور انکے حد کے اندر کی PA/PTAs کو اعانت فراہم کرتی ہیں۔ ہر صدارتی کونسل اجلاس میں ضلع کا ضلعی اہلِ خانہ حمایتی نمائندہ شرکت کرتا ہے جو والدینی قیادت اور محکمٔہ تعلیم کے مابین واضح گفت و شنید کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے۔

صدور کونسل کے ذیلی قوانین کا چانسلر کے ضابطے A-660 کی پیروی کرنا لازمی ہے۔


ضلعی قیادتی ٹیمیں

ضلعی قیادتی ٹیم (DLT) کا اولین کردار ضلعی جامع تعلیمی منصوبے کو تشکیل دینا اور اسکی نظرثانی ہے، جس میں سالانہ اہداف و مقاصد شامل ہیں جو کے ضلع اور شہرپیما اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ DLTs تعلیمی پروگراموں کی اثرانگریزی کی پیمائش کے لیے ایک دو سالہ تشخیص پر عمل درآمد کرتی ہیں، اور یہ انکے اضلاع میں SLTs کو اعانت، رہنمائی، تکنیکی امداد اور اختلافات کے حل فراہم کرتی ہیں۔

 ضلعی قیادتی ٹیموں کے لازمی ممبران میں ذیل شامل ہیں: اجتمائی مہتمم، ہائی اسکول مہتمم (مہتممین)، کونسل برائے نگران و منتظمین (CSA) کا نمائندہ، اساتذہ کی متحدہ تنظیم (UFT) کا نمائندہ، ضلع کونسل 37 کا نمائندہ، ضلع صدارتی کونسل کا صدر، برو ہائی اسکول صدارتی کونسل کا صدر اور زمرہ I ضلعی والدینی مشاورتی کونسل کا چئیرپرسن۔ DLTs برادری پر مبنی تنظیموں کے نمائندے اور ضلعی اجتمائی تعلیم کونسل کے صدر کو بھی شامل کرسکتی ہیں۔

 DLT کے نمائندوں کا انتخاب انکے متعلقہ قیادتی گروہ کرتے ہیں۔ DLTs کے ذیلی قوانین کا چانسلر کے ضابطے A-655 کی پیروی کرنا لازمی ہے۔

 
اجتمائی اور شہرپیما تعلیمی کونسلیں

نیویارک شہر میں 32 اجتمائی تعلیمی کونسلیں (CECs) موجود ہیں۔ ہر ایک CEC ایک اجتمائی اسکولی ضلع کی نمائندگی کرتی ہیں جس میں پبلک ابتدائی، وسطی اور جونئر ہائی اسکول شامل ہیں۔ ایک شہرپیما تعلیمی کونسل ہائی اسکول کے اہلِ خانہ کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایک اور خاص تعلیم خاندانوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ تمام کونسل ممبران اپنے اضلاع کے اسکولوں کی انجمنِ والدین یا والدین - استاد انجمنوں کے ذریعے دو سالہ معیاد کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔ CECs ماہانہ اجلاسِ عامہ منعقد کرتی ہیں اور اپنے اضلاع میں تعلیمی پالسیوں کو ترتیب دینے میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔ انکی ذمہ داریوں میں اسکولی زون کی حدود کی منظوری، مالی منصوبے پر سماعت منعقد کرنا، اجتمائی مہتممین کی تشخیص، اور دیگر اہم پالیسی کے امور پر تبصرات فراہم کرنا شامل ہے۔

 
چانسلر کی والدینی مشاورتی کونسل

چانسلر کی والدینی مشاورتی کونسل (CPAC) ہر ضلعی صدور کونسل کے صدر یا انکے مامور کردہ افراد پر مشتمل ہے۔ CPAC ضلعی صدور کونسل سے تشویشات، رجحانات اور پالیسی کے متعلق مسائل کی شناخت کے لیے مشاورت کرتی ہے، اور ماہانہ طور پر DOE کی پالیسیوں پر بحث کے لیے چانسلر سے ملاقات کرتی ہے۔

 

اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔