OFEA

 دفتر برائے اہلِ خانہ کی شمولیت اور حمایت

چانسلر نے 1 جولائی، 2007 کو دفتر برائے اہلِ خانہ کی شمولیت اور حمایت (OFEA) تشکیل دیا تھا تاکہ نیویارک شہر کے 1 ملیئن پبلک اسکول خاندانوں کے لیے محکمٔہ تعلیم کی خدمات کی فراہمی کو تبدیل کیا جاسکے۔ مارٹین گوریئر (Martine Guerrier) ، افسر اعلٰی برائے اہلِ خانہ کی شمولیت اور حمایت کی قیادت میں OFEA نے محکمے کے خاندانوں تک رسائی کے نظام کو متحد کیا ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے بنیادی ساخت تعمیر کی ہے کہ والدین کی آواز کو سنا جائے۔

 دفتر برائے اہلِ خانہ کی شمولیت اور حمایت ایک پُرعظم والدینی اعانتی ٹیم پر مشتمل ہے جو کہ ہر برو، ہر اسکولی ضلعے، اور نیویارک شہر کے ہر ایک اسکول کا احاطہ کرتی ہے۔ OFEA خاندانوں اور ان والدینی قائدین کے لیے رابطے کا پہلا مقام ہے جن کی انکے اسکولوں کے متعلق تشویشات ہوں، اور یہ شہر کے اسکولوں میں قائم اور ضلع میں قائم والدینی قیادت کی انجمنوں کو بھی اعانت فراہم کرتا ہے۔

 یہ دفتر اسکولوں اور DOE کے دفاتر کے لیے تحریری ترجمے کی خدمات اور فون پر ترجمانی کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے، اور والدین ربط دہندگان کی تربیت کرتا ہے تاکہ ہر ایک اسکول ایک ایسی جگہ ہو جہاں اہلِ خانہ کو تعلیم میں شراکت دار کی حیثیت سے خوش پذیرائی، معاونت اور احترام کیے جانے کا احساس ہو۔

اہلِ خانہ کے لیے اعانت


والدینی قائد بننا



نیویارک شہر محکمہ تعلیم کا والدین کے لیے نالش اور تصفیہ کا طریقِ کار





اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔