Urdu

 اہلِ خانہ کے ضلعی حمایتی نمائندے

 

پری کنڈرگارٹن اندراج

یونیورسل پری کنڈرگارٹن پروگرامز نیویارک شہر کے متعدد پبلک اسکولوں اور برادری پر مبنی تنظیموں میں دستیاب ہیں۔ برادری پر مبنی تنظیمیں (CBO)خودمختار تنظیمیں ہیں جو محکمٔہ تعلیم کے ساتھ اہلِ خانہ کو پری کنڈرگارٹن پروگرامز اور دیگر خدمات فراہم کرنے کا معاہدہ کرتی ہیں۔

دفتر برائے طالبانہ اندراج نیویارک شہر کے پبلک اسکولوں میں پری کنڈرگارٹن داخلے کے لیے ذمہ دار ہے۔ جو اہلِ خانہ پبلک اسکول پری کنڈرگارٹن پروگرام میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں ایک مرکزی داخلہ کے طریقِ کار کے ذریعے درخواست جمع کرانا ہوگی۔ جو خاندان CBO کے پری کنڈرگارٹن پروگرام میں داخلے کی درخواست دینا چاہتے ہیں، انہیں اندراج کے متعلق پوچھنے کے لیے CBO سے براہِ راست رابطہ کرنا چاہیے۔

پری کنڈرگارٹن اندراج کے متعلق اضافی جانکاری کے لیے برائے مہربانی کسی برو اندراجی دفتر سے رابطہ کریں یا اکیڈیمک صفحہ پر ابتدائی طفلی تعلیم کی معلومات  ملاحظہ کریں۔


اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔

 

ابتدائی اسکول اندراج

نیویارک شہر کے زیادہ تر ابتدائی اسکول زون شدہ ہیں۔ اسکا مطلب ہے کہ آپکے گھر کا پتہ یہ تعین کرتا ہے کہ آپکا بچہ کس اسکول میں درج ہوگا اور یہ کہ آپ اپنے بچے کا اندارج براہِ راست زون شدہ اسکول میں کروا سکتے ہیں۔ اگر آپکو اپنا زون شدہ ابتدائی اسکول نہیں معلوم، تو 311 پر فون کریں یا ہماری ویب سائٹ پر اسکول تلاش کریں (Find A School)  صفحہ (صرف انگریزی میں دستیاب ہے) ملاحظہ کریں۔

 کچھ اضلاع میں آپ اپنے زون کے اسکول کی جگہ اپنی پسند کے کسی ابتدائی اسکول کا اظہار کرنے کے لیے ایک درخواست بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ پری کنڈرگارٹن اندراج اور انتخابات کے طریقِ عمل کے متعلق معلومات کے لیے برائے مہربانی کسی برو اندراجی دفتر سے رابطہ کریں یا ہمارا مطبوعات (Publications) کا صفحہ ملاحظہ کریں۔


اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔