جوابدہی
دفتر براۓ جوابدہی کا نصب العین نیو یارک شہر کے پبلک اسکول کے تمام طلباء کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ ہم اس کی تکمیل پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور طلباء کو تعلیم تیزتر کرنے کے لئے تشخیصی اور معاون طریق کار، اعدادو شمار اورتحقیق کے استعمال کے قابل بنا کر کرتے ہیں۔
سالانہ امتحانات
دفتر براۓ جوابدہی شہر کے اسکولز کے سالانہ امتحانات بشمول ریاست نیو یارک کے امتحانات اور ریجنٹس امتحانات، ہائی اسکول کے داخلہ جاتی امتحانات، آٹھویں گریڈ کے طلباء کی تیزتر تشخیص، اور کالج کے داخلے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے PSAT میں، ہم آہنگی کیلئے انتظام کرتا ہے۔
نیو یارک شہر کے ابتدائی اور مڈل اسکول کے طلباء سالانہ ریاستی امتحانات دیتے ہیں جو اس امر کا تعین کرنے میں مدد دیتے ہیں کہ آیا وہ ریاستی معیارات حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں شامل ہے:
· فنون انگریزی زبان [English Language Arts (ELA)] ۔ 3 سے 8 گریڈ کے طلباء یہ امتحان ہر موسم سرما میں دیتے ہیں۔
· ریاضی (Mathematics)۔ 3 سے 8 گریڈ کے طلباء یہ امتحان موسم سرما کے اختتام اور موسم بہار کے آغازمیں دیتے ہیں۔
· معاشرتی علوم (Social Studies)۔ گریڈ 5 کے طلباء یہ امتحان موسم خزاں میں دیتے ہیں؛ گریڈ 8 کے طلباء یہ امتحان موسم بہار میں دیتے ہیں۔
· سائنس (Science)۔ گریڈز 4 اور 8 کے طلباء یہ امتحان موسم بہار میں دیتے ہیں۔
ہائی اسکول کے طلباء کو سند یافتگی کے لئے پانچ ریجنٹس امتحانات پاس کرنا ضروری ہیں: انگریزی (English)، ریاضی (Mathematics)، سائنس (Science) عالمی تاریخ Global History))، اور ریاستہائے متحدہ کی تاریخ اور حکومت History and Government) U.S.) ۔ ہمارے ہائی اسکول کی سند یافتگی کی مطلوبات سے متعلق مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
· PSAT/NMSQT ۔ 2006 کے آغاز سے ہم نے کالج میں داخلے کی تیاری میں طلباء کی مدد کے لئے ایک پیش قدمی کی ہے۔ اب 10 اور 11 گریڈز کے تمام طلباء موسم خزاں میں PSAT کا مفت امتحان دے سکتے ہیں۔
· ہائی اسکول داخلہ جاتی امتحانات ـ گریڈ 8 یا 9 کے وہ طلباء جو کسی مختصص ہائی اسکول میں داخلہ لینا چاہتے ہیں زبانی اور ریاضی کی مہارتوں کے تعین کے لئے وقتی کثیر انتخابی امتحان موسم خزاں میں شرکت کر سکتے ہیں۔
· نیو یارک شہر کی تیزتر تشخیص آٹھویں گریڈ کے وہ طلباء جو عالمی علوم، آرٹ یا موسیقی کو تیزتر کرنے کی کلاسز لیتے ہیں ہائی اسکول کورس کے ممکنہ کریڈٹ یا ایڈوانسڈ پلیسمنٹ حاصل کرنے کے لئے موسم بہار میں وقتی امتحان دے سکتے ہیں۔
معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیص (Periodic Assessments)۔ طلباء کی اسکول کے پورے تعلیمی سال کے دوران معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیص اساتذہ کو یہ اضافی معلومات فراہم کرتی ہیں کہ طلباء نے کیا سیکھا ہے ۔ اساتذہ ان تشخیص کو بشمول اسکول کے دیگر کام اور جو کچھ وہ کلاس میں دیکھتے ہیں یہ جاننے کے لئے استعمال کرتے ہیں کہ طلباء کو مزید امداد کی کہاں ضرورت ہے اور اہدافی تدریس کی منصوبہ بندی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ محکمہ تعلیم معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیصات کے نتائج کو بچوں یا اسکول کو گریڈ دینے کے لئے استعمال نہیں کرتا۔
محکمہ تعلیم تمام گریڈز میں انگریزی اور ریاضی کے لئے متعدد تشخیصی انتخابات کی پیشکش کرتا ہے؛ اسکولز اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیص کے مرکب کا انتخات کرتے ہیں یا خود اپنی (تشخیص) وضع کرتے ہیں۔
معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیص اسکولز کی کس طرح معاونت کرتی ہیں:
1۔ اسکولز کو تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہیں کہ ہر طالب علم کیا جانتا اورکر سکتا ہے تاکہ اساتذہ ہر بچے کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہدافی تدریس کر سکیں۔
2۔ نیو یارک کے ریاستی امتحان کے بارے میں طلباء کی کارکردگی کی پیشین گوئی کرتا ہے تاکہ اساتذہ ریاست کے تعلیمی معیارات کی تکمیل یا اضافے میں ہر طالب علم کی معاونت کر سکیں۔
3۔ اسکولز کو اپنے طلباء کی ہائی اسکول یا اس سے آگے کی کامیابی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لئے کسی گریڈ یا ایک گریڈ سے دوسرے گریڈ میں طالب علم کی تعلیم کی پیمائش کرتا ہے۔
معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیص کے بارے میں خاندان اضافی معلومات کیسے حاصل کر سکتے ہیں:
ہم اسکولز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیص کے نتائج خاندانوں کو بتائيں۔ متعدد طلباء کو یوزر نیم اور پاس ورڈ بھی دیا جاۓ گا تاکہ وہ ایکویٹی ویب سائٹ پر لاگ ان ہوں اور اپنے معینہ وقفوں سے ہونے والی تشخیص کے نتائج آن لائن دیکھیں۔
خاندان اپنے اسکول میں دستیاب معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے اپنے بچے کے استاد یا اسکول کے والدینربط دہندہ سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔
پیشرفت کی رپورٹس
پیشرفت کی رپورٹس ہر اسکول کو A, B, C, D یا F گریڈ دیتی ہیں۔ یہ رپورٹس والدین، اساتذہ، پرنسپلز اور دیگر کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کہ اسکولز کتنا اچھا کام کر رہے ہیں - اور ان کا موازنہ ان سے ملتے جلتے ديگر اسکولز سے کرسکیں۔ زیادہ تر اسکولز نے اسکولی سال 2005-06 کی پیشرفت کی تجرباتی رپورٹ 2007 کے موسم بہار میں حاصل کر تھی۔ ابتدائی طفلی اور خصوصی تعلیم کے اسکولز کی پیشرفت کی رپورٹس کی تجرباتی آزمائش 2007-08 کے تعلیمی سال میں کی جاۓ گی۔
جو اسکولز اپنی پیشرفت کی رپورٹس میں A اور B حاصل کریں گے انعام کے حقدار ہوں گے۔ جن اسکولز نے کمتر گریڈزلئے ہیں محکمہ تعلیم ان اسکولز کے ساتھ کام کرے گا تاکہ ان میں بہتری آئے۔ جو اسکولز کمتر گریڈز حاصل کریں گے وہ نتائج کا سامنا کریں گے جیسے کہ قیادت کی تبدیلی یا بندش۔ یہ ہمارے کام کا ایک اہم حصّہ ہے کہ بچوں کے اسکولز سے جوابدہی کریں تاکہ وہ اعلی معیارات حاصل کریں جن کی ہم سب ان سے توقع کرتے ہیں ۔
اسکول کے گریڈز تین عناصر پر مبنی ہوتے ہیں:
· اسکول کا ماحول (اسکور کا 15 فیصد)، بشمول حاضری اور والدین، طالب علم اور اساتذہ کے سرویز کے نتائج
· طلباء کی کارکردگی (اسکور کا 30 فیصد)، ابتدائی اور مڈل اسکولز کے ریاست نیو یارک کے فنون انگریزی زبان
(Language Arts) اور ریاضی (Mathematics) میں طلباء کے ہر سال کے اسکورزکی پیمائش کے مطابق۔ ہائی اسکولز کے لئے طالب علم کی کارکردگی کی پیمائش ڈپلوماز اور اسناد کی حاصل کردہ شرح سے ہوتی ہے۔
· طالب علم کی پیشرفت (اسکورز کا 55 فیصد) اس امر کی پیمائش کے مطابق کہ اسکولز مطالعہ، تحریر، ریاضی Mathematics)) سائنس (Science) اور تاریخ (History)میں طلباء کی پیشرفت میں اسکول کے سال کے دوران کتنی زیادہ مدد کرتے ہیں۔ اسکولز کی پیشرفت کے اسکورز اس وقت بھی بڑھتے ہیں جب انگریزی زبان کے متعلمین، خصوصی تعلیم کے طلباء اور ان طلباء میں بہتری آتی ہے جو سال کے آغازمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے۔
ہر شعبہ میں ایک اسکول کے نتائج کا موازنہ پورے شہر کے یکساں گریڈز رکھنے والے تمام اسکولز سے کیا جاتا ہے۔ نتائج کا موازنہ 40 ایک جیسے اسکولز کے ہمسر گروہوں سے بھی کیا جاتا ہے۔ خاندان پیشرفت کی ان رپورٹس کو ان موضوعات کی نشاندہی کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں جس میں ان کے اسکولز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان موضوعات کی نشاندہی کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں جن میں دیگر اسکولز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انگریزی میں اپنے اسکول کی پیش رفت کی رپورٹ تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ ترجمہ شدہ خاکے کے لیے براہِ کرم مناسب لنک پر کلک کریں:ابتدائی / مڈل اسکول خاکہ، یا ہائی اسکول خاکہ۔
سرویز
جن والدین، طلباء اور اساتذہ نے تربیتی ماحول کا سروے براۓ 2009 مکمل کیا اور اس سال کی کوششوں کو کامیاب بنایا ان سب کا شکریہ۔ آپ نے اپنی آواز اٹھائی اور نتیجہ کے طور پر آپ اپنے اسکول کو بہتربنانے میں مدد کریں گے۔
انگریزی میں اپنے اسکول کی پیشرفت کی رپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں۔ اور اپنی زبان میں باترجمہ ٹیمپلیٹ تک پہنچنے میں معاونت کے لئے یہاں کلک کریں۔
معیاری جائزے
معیاری جائزے اس امر کی تشخیص کرتے ہیں کہ ایک اسکول ہر طالب علم کی کامیابی میں بہتری کے لئے کتنے اچھے طریقے سے منظّم ہے۔ جائزے تجربہ کار ماہرین تعلیم سے کراۓ جاتے ہیں اور ان کی اشتراکی خود تشخیص کے ساتھ ساتھ پرنسپلز، اساتذہ، عملے، طلباء اور والدین سے گفت و شنید سے اخذ کئے جاتے ہیں۔ جائزہ کنندگان طالب علم کی کارکردگی کے نتائج کا معائنہ کرتے ہیں اور یہ معلوم کرنے کے لئے کہ اسکولز نتائج کے بارے میں معلومات کو تعلیم و تدریس کی رہنمائی اور بہتری کے اہداف طے کرنے کے لئے کس طرح استعمال کرتے ہیں پرنسپلز، اساتذہ، طلباء اور والدین سے بات کرتے ہیں۔
جائزے میں کلاس روم کی تدریس کا مشاہدہ، اعداد و شمار کا استعمال، منصوبہ بندی، پروگرامز، تشکیل اور عملدرآمد اور اسکول کے ماہرین کی تعلیمی بہتری کے دوران ہونے والا باہمی تعامل شامل ہوتا ہے۔ مثالی پیشرفت کرنے والے طلباء اور پیشرفت میں ناکام ہونے والے طلباء کے معالجاتی مطالعات کئے جاتے ہیں۔ معیاری جائزوں کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اسکولز اسکول کے سال کے ہردن ہر بچے کی تعلیم کو تیزتر کرنے میں مدد کے لئے معلومات استعمال کر رہے ہیں۔
ہر اسکول معیاری جائزے کی ایک رپورٹ وصول کرتا ہے جو اسکول کی برادری کو ردعمل فراہم کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں وہ مجموعی معیاری اسکور شامل ہوتے ہیں جس کی پیشرفت کی رپورٹ میں نشاندہی کی جاتی ہے۔ آپ اپنے والدین ربط دہندہ سے اسکول کے معیاری جائزے کی رپورٹ کی ایک نقل حاصل کر سکتے ہیں یا انگریزی میں اپنے اسکول کے ویب پیج پر تلاش کر سکتے ہیں۔
(Find a School پر جائيے اور کسی اسکول کا نام درج کیجئيے۔ یہ آپ کو اس اسکول کے ویب پیج پر لے جاۓ گا۔ "شماریات"
(Statistics) کو کلک کیجئيے جو اس صفحے کے بائيں جانب ایک لنک ہے، جہاں ہر اسکول کی جوابدہی سے متعلق متعدد معلومات تلاش کی جا سکتی ہیں۔)
کامیابی کی روئیداد اور اختراعی نظام (ARIS)
ARIS اپنی نوعیت کا پہلا، مربوط ، ویب پر مبنی اعدادوشمار کا انتظامی نظام ہے جو ماہرین تعلیم اور والدین کو نیو یارک شہر کے طلباء اور اسکولز کی تعلیمی کامیابی میں پیشرفت میں مدد دینے کے لئے طلباء کی تعلیمی کاکردگی کے بارے میں معلومات جمع اوران کا تجزیہ کرے گا۔