Urdu

تعلیمی معیارات اور نصاب

 فنون

نیویارک شہر محکمہ تعلیم کا نصب العین یہ ہے کہ پبلک اسکول کے تمام طلبا کو فنون کی معیاری تعلیم فراہم کرے۔ طلبا کو رقص، موسیقی، تھیٹر اور بصری فنون کے تمام شعبہ جات میں تاحیات تفریح اوردلفریبی کو دریافت کرنے کے مواقع ضرور ملنے چاہئیں۔ طلبا فنون کی ان تنظیموں سے بھی منسلک ہوں گے جو فنون کی نمائش اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اعلی تعلیم کی پیشکش کرتے ہیں اور نیویارک شہر کی فنون سے متعلق صنعتوں میں دستیاب ملازمتیں وجود میں لاتے ہیں۔

دفتر براۓ آرٹ اور خاص پروجیکٹس [The Office of Arts and Special Projects (OASP) ]  نصاب کی تیاری، اسکول قائدین کے لئے وسائل اور رقص، موسیقی، تھیٹر اور بصری فنون کے اساتذہ کی تربیت کے ذریعے تعلیم فنون کی پشت پناہی کرتے ہیں۔  OASP نے ثقافتی برادری سے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر فنون  میں تعلیم و تدریس کے لئے پری کے تا گریڈ 12 کے لئے خاکہ  (Blueprint for Teaching and Learning in the Arts, pre-K-12) تیار کیا ہے (صرف انگریزی میں دستیاب ہے) جو اس امر کا خلاصہ بیان کرتا ہے کہ طلبا کو فنون کے کسی گریڈ کی سطح کے معیار پر کیا جاننا یا جاننے کے قابل ہونا چاہئيے۔

 

اسکولز میں فنون کی سالانہ رپورٹ براۓ 2007-2008 آپ کے اسکول کے پورٹل میں انگریزی میں موجود ہے۔ جس کے ساتھ باترجمہ ٹیمپلیٹ (translated template) بھی ہے۔


فنون انگریزی زبان (
ELA) 

فنون انگریزی زبان کی تدریس کے اہم اجزاء مطالعہ، تحریر، سماعت اور بول چال ہیں۔ شہر کے پبلک اسکولز کا ہدف یہ ہے کہ ہر طالب علم بہتر طور پر،  ناقدانہ اور بہترین سمجھ کے ساتھ پڑھنا اور لکھنا سیکھ لے۔ طلبا کو با توجہ سماعت اور بول چال میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا بھی لازمی طور پرسیکھنا چاہئیے۔ تمام طلبا کو مطالعے، لکھنے، سماعت اور بول چال کی مہارتیں تدریس کے وسیع کثیر الجہتی طریقوں اور متعدد مختلف اقسام کی کتابوں اور تحریرکے ذریعے سکھائی جاتی ہیں۔    

 
تندرستی اور صحت  

طالب علم کی کامیابی تعلیمی مہارتوں، اچھی صحت اور جسمانی اور ذہنی تندرستی کے امتزاج پر منحصر ہوتی ہے۔ تحقیق مسلسل یہ ظاہر کرتی ہے کہ بچپن صحت مند فعال طرز زندگی کی نشو ونما کے لئے انتہائی اہم دور ہے اور بلوغت ان خطرناک رویوں سے بچنے اور صحت مندانہ فیصلوں اور عادات کو فروغ دینے کا ایک اہم وقت ہے جو تاحیات اثر پذیر رہتے ہیں۔ نیو یارک شہر کے اسکولز اسکول کے دن کے دوران بچوں کے ایسے علم، رویوں، مہارتوں اور کرداروں کی نشوونما کے لئے تندرستی اور صحت  کی تدریس بشمول قبل، اور بعد از اسکول سرگرمیوں کے وسیع دائرہ کار کی پیشکش کرتے ہیں جو تا حیات جسمانی، ذہنی، جذباتی اور سماجی صحت میں ان کی رہنمائی کرتی ہیں۔

 

تندرستی  اور جسمانی تعلیم کے پروگرام صحت سے متعلقہ تندرستی کا تعلیمی نصاب؛ نیو یارک شہر کے فٹنیس گرام (NYC FITNESSGRAM) کا انضمام؛ موزونیت کی تشخیص کا ایک معیاراتی طریقہ؛ اور جسمانی سرگرمی کا پروگرام براۓ بالغان، C.H.A.M.P.S . مڈل اسکول کے کھیلوں اور تندرستی پر توجہ مرتکز کرتا ہے۔ نیو یارک شہر کے اسکولز کے تمام بچے صحت کی ایک جامع تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں، جس کا آغاز ابتدائی اسکول سے ہوتا ہے اور ہائی اسکول تک جاری رہتا ہے۔ صحت کے نصاب میں چوٹ سے بچاؤ؛ ذہنی اور جذباتی صحت؛ غذائيت؛ تمباکو، شراب اور دیگر منشیات؛ خاندانی صحت اور جنسیت؛ اور ذاتی اور صارف کی صحت کے عمر کی مناسبت سے اسباق شامل ہوتے ہیں۔


لائبریری کی سہولیات

اسکول کی لائبریری کے پروگرامز بچوں اور نوعمر بالغوں کو شوقیہ مطالعے، نئے خیالات کی جستجو اور تعلیمی کامیابی میں معاونت کے لئے کتابیں اور کمپیوٹرز استعمال کرنے کیلئے مدعو کرتے ہیں۔ اسکول کے لائبریرینز مطالعے کے شوق کو فروغ دیتے ہیں اور ایسی مہارتیں سکھاتے ہیں جن کی طلبا کو معلومات تلاش کرنے، مطالعے اور اس کا مفہوم نکالنے کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔

والدین اپنے اسکول کی لائبریرین سے ہر مطالعاتی مدارج کے لئے، انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں اور متعدد موضوعات پر اپنے بچوں کے پڑھنے کے لئے بہترین کتابیں تلاش کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں اور نوعمر بالغوں کو انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت محفوظ رکھنے میں معاونت کے لئے مفید مشورے حاصل کرنے کے لئے لائبریرین سے گفت و شنید بھی کر سکتے ہیں۔ تجویز کردہ کتب کی فہرستیں اور اپنے ہر عمر کے بچوں کی خواندگی میں معاونت کے لئے خیالات اور کتابوں کے لئے والدین کو خواندگی کی ایک خاندانی گائيڈ Opening the Door to Learning:  Literacy is a Family Affair  ملاحظہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔(پری کے تا گریڈ 12) ۔

 
ریاضی

نیو یارک شہر کا ریاضی کا نصاب ریاست نیویارک کی ریاضی کے بنیادی نصاب پر مبنی ہے۔ ریاضی کی تعلیم میں طلبا کو حقیقی دنیا کے مستعملات کی تحقیق کے مواقع ملنے چاہئيں۔ ریاضی میں شہر کا متوازن طریق کار ان مندرجات، طریق کار اور مہارتوں پر توجہ دیتا ہے جس میں طلبا کو دلیل، مسائل کے حل اور تنقیدی فکر کی ضرورت ہوتی ہے۔  جب طلبا نئے مندرجات سیکھتے ہیں، مسائل کے حل ، بنیادی مہارتوں کی مشق،  تنقیدی طور پر سوچنے اور دلیل دینے میں مصروفِ عمل ہوتے ہیں تو ریاضی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ریاضی کے لئے مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں۔ طلبا اپنے خیالات کا اظہار سیکھتے ہیں، ریاضی کے مندرجات، طریقوں اورمہارتوں میں اپنی تفہیم کے اظہار کے لئے ریاضی کی موزوں زبان استعمال کرتے ہیں۔

 ستمبر 2003 کے آغاز سے نیو یارک شہر کے اسکولوں نے گریڈ K-10 کے لئے ریاست نیو یارک کے معیارات پر مبنی  ایک شہر پیما بنیادی نصاب نافذ  کیا  ہے۔ ابتدائی اسکولوں نے روزمرہ کی ریاضی نافذ کی ہیں اور مڈل اسکولز نے امپیکٹ ریاضی نافذ  کی ہے۔ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے دونوں پروگرامز ایک ایسا اضافی تربیتی نصاب فراہم کرتے ہیں جو اس سے کہیں زیاہ سکھاتا ہے جس کی ہر گریڈ کی سطح پر ضرورت ہوتی ہے۔ مڈل اسکول میں نیو یارک شہر کے طلبا آٹھویں گریڈ کے اختتام تک ایک سال کا الجبرا ختم کر لیتے ہیں۔ ہائی اسکولز نے نویں گریڈ کے طلبا اور آٹھویں گریڈ کے تیزتر طلبا کے لئے پرینٹس ہال انٹیگریٹڈ الجبرا  نافذ  کیا ہے۔


سائنس

نیو یارک شہر کیلئے سائنس کا نصاب ریاست نیو یارک کے سائنس کے بنیادی نصاب پر مبنی ہے۔ سائنس کی تدریس میں طلبا کو قدرتی دنیا سے بالواسطہ تعامل کے مواقع حاصل ہونے چاہئیں اور ان کو ایسی مہارتیں اور زبان فراہم کرنی چاہئيے جس کی انھیں اپنے ارد گرد کی دنیا کی وضاحت کرنے کے لئے ضرورت ہے۔  شہر کا طریق کار عملی، تفتیش پر مبنی طریق کار، طلبا کو مسائل حل کرنے کی مہارتوں کی عملی مشقیں کرنے کا موقع دینے، مثبت سائنسی رویوں کا فروغ، سائنس کے نئے موضوعات سیکھنے، اور سائنس کی خواندگی میں اضافے پر زور دیتا ہے۔ طلبا کو اپنے افکار کا اظہار کرنے، موزوں سائنسی زبان استعمال کرنے اور سائنس کی عملی مہارتیں اور طریق کار کی تفہیم کا اظہار سیکھنا چاہئیے۔

نیو یارک شہر محکمہ تعلیم ہمارے اسکولز میں سائنس کی ترقی یافتہ تعلیم میں معاونت کی پُرجوش کوششوں میں ہے۔ اس کا ایک کلیدی عنصر چانسلر کلائن (Klein) کا سائنس کا  بنیادی نصاب براۓ گریڈز K-8 کے لئے 60 ملین ڈالر کا تمہیدی اقدام ہے جو تین سالوں میں مکمل ہوگا۔ گریڈز 3, 4 اور 6 نے ستمبر 2007 سے نیا سامان استعمال کرنا شروع کیا ہے؛ گریڈز 5, 7 اور 8 ستمبر 2008  سے شروع کریں گے، اور گریڈز K, 1 اور 2 کو ستمبر 2009 سے شروع کرنے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ہائی اسکول کی سائنس کی معاونت کے لئے، پورے شہر کے متعدد اسکولز میں سائنس لیباریٹریز کی سہولیات کے معیار اور مقدار کی بہتری کے لئے  کثیر ملین ڈالر کی کوششیں کی جا رہی  ہیں۔                                                                                                                                              

معاشرتی علوم

 معاشرتی علوم تاریخ، جغرافیہ، معاشیات، حکومت اور شہریت کا مطالعہ ہے۔ یہ ان لوگوں اور واقعات کا بھی مطالعہ ہے جنھوں نے دنیا کی وضع بدلی ہے۔ معاشرتی علوم طلبا کو متعدد ثقافتوں اور ان لوگوں کی تفہیم، تکریم اور قدرافزائی میں مدد دیتی ہے جن پر یہ ملک مشتمل ہے۔ یہ طلبا کو ان کی برادری اور قوم کا فعال شہری بننے کے لئے علم اور ضروری مہارتیں فراہم کرتی ہے۔ معاشرتی علوم طلبا کو اس دنیا کا شعور دیتی ہے جس میں وہ رہتے ہیں، انھیں اہم تصورات اور اپنی زندگیوں کے درمیان رابطے بنانے کے قابل بناتی ہے، اور انھیں اپنے آپ کو ایک وسیع تر برادری کے رکن کی حیثیت سے دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔


دنیا کی زبانیں

نیویارک شہر میں غیر ملکی زبانوں کی تدریس کی رہنمائی نیویارک ریاست کے معیارات کے ذریعے کی جاتی ہے اور طلبا کو انگریزی کے علاوہ کم از کم ایک دوسری زبان میں اظہار راۓ کی مہارت اور ثقافتی تفہیم کا موقع فراہم کرتی ہے۔ پیش کی جانے والی زبانوں میں عربی، بنگالی، چینی (منڈرین اور کینٹونیز)، فرانسیسی، جرمن، یونانی (کلاسک اور جدید)، ہیشین کریول، ہیبرو، اطالوی، جاپانی، کورین، لاطینی، پولش، پرتگالی، روسی، ہسپانوی، اردو، اور یدش شامل ہیں۔ امریکہ کی اشاروں کی زبان میں بھی تدریس دستیاب ہے۔                             

غیر ملکی زبانوں کی تدریس کی پیشکش عام طور پر نیویارک شہر کے اسکولوں میں ہائی اسکول میں کی جاتی ہے؛ مگر وراثتی زبان اور دوہری زبان کے پروگرامز کا آغاز ابتدائی کنڈرگارٹن سے کیا جا سکتا ہے۔ وراثتی زبان کے پروگرامز طلبا کے لئے کسی مخصوص گھریلو زبان میں اسکول کے فراہم کئے جانے والے تقویتی پروگرامزہیں، دوہری زبان کا پروگرام ایک ایسا خصوصی پروگرام ہے جس میں کسی ایک زبان کے انگریزی زبان کے متعلمین اور انگریزی کے ماہر طلبا مل کر دو زبانیں انگریزی اور اہدافی زبان سیکھتے ہیں۔ طلبا نہ صرف زبان کی نئی مہارتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور دو زبانوں میں تعلیمی مضامین پڑھتے ہیں بلکہ وہ ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت عمل میں لاتے اور بانٹتے  ہیں جو انھیں ذولسانی، ذو خواندہ اور ذوثقافتی بناتی ہے۔

 
ابتدائی طفلی تعلیم

پری کنڈرگارٹن پروگرامز ان بچوں کے لئے دستیاب ہیں جو 31 دسمبر کو چار سال کی عمر کے ہو جاتے ہیں۔ وہ پبلک اسکولوں اور ابتدائی طفلی برادری کی با معاہدہ تنظیموں (CBOs) میں قائم ہیں۔ یہ پروگرامز محفوظ اور تربیتی ماحول فراہم کرتے ہیں جو بول چال اورخواندگی کی ترقی، مزید یہ کہ بچوں کی سماجی، جذباتی، ادراکی، تخلیقی اور جسمانی نشو و نما کو فروغ دینے کے لئے تشکیل دئيے گئے ہیں۔ طلبا کو مطالعے کی ایسی اہم مہارتیں فراہم کی جاتی ہیں جن کی انھیں بعد کے گریڈز میں تعلیمی کامیابی کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔ درخواست دینے کے طریق کار کے بارے میں مزید معلومات کے لئے پری کنڈرگارٹن اورکنڈرگارٹن تا گریڈ 1 کا کتابچہ اسٹیپس ٹو سکسیس (Steps to Success)  ملاحظہ کیجئيے۔


قابلیت اور ہنرمندی کے پروگرامز

قابلیت اور ہنرمندی کے پروگرامز ضلع پر مبنی پروگرامز ہیں اور ضلع یا برو کے لحاظ سے ان کا آغاز یا تو کنڈرگارٹن سے ہوتا ہے یا پہلی گریڈ سے۔ عام طور پر قابلیت اور ہنرمندی کے ضلعی پروگرامز کا آغاز من ہیٹن اور بروکلن میں کنڈرگارٹن سے اور برونکس ، کوئنز اور اسٹیٹن آئی لینڈ میں پہلی گریڈ سے ہوتا ہے۔ قابلیت اور ہنرمندی کے تین شہر پیما اسکولز ایسے بھی ہیں جو پانچـوں بروز کے طلبا کو قبول کرتے ہیں۔

 قابل اور ہنرمند طلبا کی شناخت ایک محنت طلب امتحانی کارروائی سے کی جاتی ہے اور ان کی تقرری پورے نیویارک شہر کے متعدد اسکولزمیں واقع قابلیت اور ہنرمندی کے پروگرامز ميں کی جاتی ہے۔ محکمہ تعلیم ایک خود مختار کلاس کا نمونہ پیش کرتا ہے جس میں قابل طلبا ایک گروہ کی حیثیت سے پورے دن مناسب تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یہ طلبا متعدد تقویتی اور اور تیزعمل  آموزشیں حاصل کرتے ہیں جو ان کی اعلی تعلیم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ باقا‏عدہ نصاب میں طلبا کی ضروریات کے مطابق ترمیم یا تبدیلی کی جاتی ہے۔

محکمہ تعلیم بھی  تقویتی پروگرامز کی معاونت کرتا ہے۔ کافی بڑی تعداد میں اسکولزاپنے طلبا کی دلچسپی، صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر تقویتی پروگرامز پیش کرتے ہیں۔ ہر اسکول کے تقویتی پروگرامز مختلف ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی اسکول کی برادری کی ضروریات کی تکمیل کے لئے بناۓ جاتے ہیں۔ اسکولز ميں ریاضی، سائنس، فنون اور دیگر مندرجاتی مضامین میں بھی تقویتی  پروگرامز ہو سکتے ہیں۔

 
خاص تعلیم

نیو یارک شہر میں ہم خاص تعلیم کی خدمات کا ایک مکمل سلسلہ فراہم کرتے ہیں۔ ان خدمات میں جد وجہد آزما طلبا کے لئے عمومی تعلیمی ماحول میں مداخلتیں اور حکمت عملیاں شامل ہیں۔ اس میں اجتماعی اسکولوں اور ضلع 75 کے متخصص اسکولوں اور ریاست نیو یارک کے توثیق شدہ غیر پبلک اسکولوں میں بوقت ضرورت خاص تعلیم  کی خود مختار کلاسوں میں زیادہ کامل خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ تاریخی طور پر معذوری کے حامل طلبا کی وسیع تعداد کو کم پابندی والے ماحول میں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے اسکول کے دن کا زیادہ تر حصّہ اپنے غیر معذور ساتھیوں کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ جب سے میئر اور چانسلر نے 2003 کے موسم بہار میں خاص تعلیم میں اصلاحات کا اعلان کیا ہے، شمولیتی ماحول کی باہمی تدریسی کلاسزمیں معذوری کے حامل طلبا کی  تعداد دگنی ہو گئی ہے اور معذوری کے حامل طلبا کے معیاراتی امتحانات کے اسکورز میں سالانہ بہتری آئی ہے۔

خاص تعلیم کیلئےتجویز کئے جانے والے ہر طالب علم کی تشخیص اس کے اپنے اسکول میں انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کی ٹیم کے ذریعے کی جاتی ہے جو اسکول کے عملے اور طالب علم کے والدین پر مشتمل ہوتی ہے۔ اگر ٹیم یہ تعین کرتی ہے کہ بچے میں کوئی ایسی معذوری ہے جس کے لئے خاص تعلیمی خدمات کی ضرورت ہے تو ہم اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتے ہیں کہ بچے کو وہی فراہم کیا جا رہا ہے جس کی اسے کامیابی کے لئے ضرورت ہے۔ اس طریق کار کی نگرانی پرنسپل اور اسکول پر مبنی انفرادی تعلیمی پروگرام  کی ٹیم کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جو بچے پبلک اسکولز نہیں جاتے ہیں ان کے لئے اس طریق کار کی نگرانی دفتر براۓ خاص تعلیم کی کمیٹی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے Children First Reforms—A Guide for Parents  ، Parent’s Rights Letter ، CSE Parent Member Brochure ، Preschool to School Age Orientation Guide  ،High School Transition Guide ملاحظہ کیجئيے


تدریسی ٹیکنالوجی

دفتر براۓ تدریسی ٹیکنالوجی
 [The Office of Instructional Technology (OIT)] تمام طلبا کی ان مہارتوں کے فروغ کے لئے ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال جو ذاتی ثمر آوری، تخلیق، تنقیدی سوچ اور کلاس روم اور روز مرہ زندگی میں اشتراک کو یقینی بناۓ نیو یارک شہر کے تمام ماہرین تعلیم کو پیشہ ورانہ فروغ اور معاونت بہم پہنچاتا ہے۔ ماہرین تعلیم اور متعلمین متعدد مقاصد بشمول تحقیق، گرافک ڈیزائن، پیشکشوں، ڈیجیٹل اشاعت اور اظہار راۓ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ نیو یارک شہر محکمہ تعلیم طلبا کو ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ ہونے میں معاونت کرتا ہے۔

  محکمہ تعلیم K-12  تک اسکولز کے لئے انٹرنیٹ سے تحفظ  کا ایک جامع نصاب اور والدین کے لئے ورکشاپس کی پیشکشیں بھی کرتا ہے۔ آپ اپنے والدین ربط دہندہ ، لائبریرین، یا ٹیکنالوجی کے ماہرین سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کا اسکول کیا کر رہا ہے۔

 مزید یہ کہ نیویارک شہر محکمہ تعلیم نا پسندیدہ اور خطرناک سائٹس کو روک کر طلبا کی انٹرنیٹ تک رسائی کی چھان بین کرتا ہے۔ ہم تدریسی نیٹ ورک کے لئے تحفظاتی اختیار کی بھی لگاتار  تجدید کرتے ہیں اور محکمہ تعلیم کے وائر لیس نیٹ ورک کے علاوہ کسی دیگر دسترس پر پابندی لگاتے ہیں۔ محکمہ تعلیم کی انٹرنیٹ کے قابلِ قبول استعمال کی ایک پالیسی ہے جو استعمال کنندگان کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

 
تعلیمی مداخلتی خدمات

یہ تسلیم کرتے ہوۓ کہ "ایک ہی طرح کی چیز سب کے لئے درست نہیں" محکمہ تعلیم نے نیویارک شہر کے پبلک اسکولز میں مشکلات سےنبرد آزما طلبا کی امداد کے لئے اہدافی مداخلتی خدمات کا ایک نظام نافذ کیا ہے۔  مضبوط اساسی خواندگی اور ریاضی کے پروگرامز پر تعمیر کیے گئے تحقیقات پر مبنی طریق کار کے استعمال سے مختلف ضروریات والے طلبا کی حصولیابیوں کو آگے بڑھانے کے لئے مداخلت تیار کی جاتی ہے۔

 تعلیمی مداخلتی خدمات [Academic intervention services (AIS)]  کی ٹیمز اسکول کی سطح پر معاونت فراہم کرتی ہیں۔ ہر ٹیم تعلیمی ماہرین پر مشتمل ہوتی ہے جو اسکول میں طلبا کی تعلیمی مداخلتی ضروریات کا تعین کرتے ہیں، طلبا کی تشخیص کے لئے اہدافی وسائل قائم کرتے ہیں، تعلیمی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے طریقوں کا تعین کرتے ہیں اور سب سے اہم باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کرتے ہیں کہ آیا یہ طریقے تعلیم اور حصولیابیوں میں اضافے کے نتائج دے رہے ہیں۔ اسکولوں میں تفتیشی ٹیموں کی نئی مراعت سے جو طلبا کے کسی خاص اہدافی گروپ کی معاونت پر توجہ دیتی ہے، AIS کے مندرجات کسی انفرادی طالب علم کی ضروریات کا دھیان رکھنے میں تفتیشی ٹیم کے کام کو آگے بڑھانے میں قابل قدر شعوری سرمایہ فراہم کر سکتے ہیں۔  

 

اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔